(24 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کردیا ۔16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی ۔
کراچی میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا۔
جمیل احمد نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور معاشی حالات کے پیش نظر شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 25 نومبر 2022 کو بھی شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد بڑھا کر 16 فیصد کردی تھی۔