اتھیا اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک

Jan 23, 2023 | 16:33:PM

(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی آج بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا کے بنگلے میں ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جب کہ گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا پر اب کے ایل راہول اور اتھیا کی سنگیت کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں  اتھیا اور کے ایل راہول کو سنگیت کی تقریب میں سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مختلف سوشل میڈیا  پیجز سے اتھیا اور کے ایل راہول کی گزشتہ رات سنگیت کی تقریب کی کچھ تصاویر  اور ویڈیوز وائرل کی جارہی ہیں۔

ویڈیو میں  کے ایل راہول کو مہمانوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہمانوں کو سنگیت کی تقریب کیلئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی کرکٹر کی شادی میں مہمانوں کیلئے ایک خاص شرط

واضح رہے کہ کے ایل راہول کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہیں  جبکہ شادی سے میڈیا کو بھی دور رکھا گیا ہےجس کی وجہ سے ان کی شادی کی تصاویر تاحال سامنے نہیں آئیں ہیں۔

مزیدخبریں