محکمہ خزانہ نے چودھری پرویز الٰہی کے شہر گجرات کے فنڈز روک لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے فنڈز روک لئے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز سسٹم کی خرابی کی وجہ سے روکے گئے ہیں، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کو اب فنڈز نگران حکومت سے پوچھ کر جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کمشنر کراچی کی کارروائی کیخلاف چکی مالکان کی ہڑتال
واضح رہےکہ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اربوں روپے گجرات اور منڈی بہاؤالدین کیلئے منظور کئے تھے، اور اس کیلئے صوبے کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لئے گئے تھے۔