بجلی کا طویل بریک ڈاون، کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے باعث کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس متاثرہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کے پاس ٹاورز کیلئے تیل کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیاجس کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو سروسز جاری رکھنے میں مشکلات کا سامناہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری کاکہناہے کہ صبح سے موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جارہی ہیں، ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کیلئے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلدبحالی ناگزیر ہے۔
ادھر لاہور کے مختلف مقامات پر بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثرہو گئی،جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاﺅن، شادمان میں موبائل اور نیٹ سروس متاثرہے،گڑھی شاہو، مغلپورہ، دھرپورہ اور دیگر علاقوں میں بھی سروس متاثرہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ خزانہ نے چودھری پرویز الٰہی کے شہر گجرات کے فنڈز روک لئے