وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا زیرو روٹ لینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کا بڑا فیصلہ، زیرو روٹ لینے سے انکار کردیا،سرکاری پروٹوکول بھی نہیں لیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ وہ اپنی گاڑی اور پٹرول استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ زیر و روٹ پہلے تمام وزرائے اعلیٰ کیلئے لگائے جاتے رہے ہیں، زیر و روٹ کا مطلب جب وزیراعلیٰ پنجاب نے دفتر سے کسی بھی جگہ جانا ہوتو ٹریفک مکمل بند کردی جاتی ہے اور جب تک وزیراعلیٰ کا پروٹوکول گزر نہیں جاتا اس وقت تک ٹریفک کو عام شہریوں کیلئے نہیں کھولا جاتا ہے،ماضی میں زیر و روٹ کیلئے سپیشل ہدایات جاری کی جاتی تھیں کہ لگایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کسی بھی قسم کا پروٹوکول لینے اور زیرو روٹ لینے سے بھی صاف انکار کردیا ہے،
@24newshdofficial #24news #mohsinnaqvi #foryou #fypシ #foryoupage ♬ original sound - 24newshdofficial
وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہاکہ وہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں کسی صورت وہ عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں، عوام کو سہولیات دینے ، شفاف ، غیر جانبدار اور منظم طریقے سے سسٹم کو چلانا میری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا طویل بریک ڈاون، کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس متاثر