(ویب ڈیسک)چکن تو مہنگا ہے ہی،امریکا میں انڈوں کی قیمت میں حیرت انگیز اضافے کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت پونے 6 ڈالر یعنی 1300روپے کے ہو گئے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں ایک سال کے دوران کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 6اعشاریہ 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں،انڈوں کی قیمتیں سب سے زیادہ 60 فیصد تک بڑھیں ۔
انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ برڈ فلو بتائی جارہی ہے،وائرس پر قابو پانے کیلئے گزشتہ سال پانچ کروڑ 80 لاکھ مرغیوں کو تلف کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا