پاکستان کے کتنے فیصد بچے سکولوں سے باہر ؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پاکستان میں بڑی تعداد میں بچوں کو سکولوں تک رسائی ہی حاصل نہیں ہے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے 2021-2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی رپورٹ جاری کر دی۔
پاکستان انسٹییٹیوٹ آف ایجوکیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار،سندھ میں76 لاکھ 30 ہزار ،کے پی کے میں 36 لاکھ 30 ہزار، بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بھی 8 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کرکے ہی دم لوں گا، پرویز خٹک
ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر سکول نہیں جارہے۔سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے سکول نہیں جارہے ہیں،بلوچستان کی نسبت خیبرپختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 اور 2017 میں 44 فیصد جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔دوسری جانب انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد طالبعلم تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ میٹرک،مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد 30 فیصد اور36 فیصد بچے سکول نہیں جارہے۔