فلمی گانے کی شوٹنگ کیلئےشان شاہد نے اپنے کپڑے دیئے تھے، فیصل قریشی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ایک فلمی گانے کی شوٹنگ کیلئے انہیں شان شاہد نے کپڑے دیئے تھے۔
تفصیلا ت کے مطابق فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی، فیصل قریشی نے اپنے پرانے اور برے وقت کو یاد کرتے ہوئے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بات ہے پرانی، میں وہ شیئر کر لیتا ہوں، جب میں بہت برے وقت سے گزر رہا تھا اتنا کے کھانے تک کے پیسے نہیں تھے، کام چل رہا تھا لیکن کپڑوں کی ماراماری تھی تو کبھی دوستوں سے کبھی اِدھر اٰدھر سے پکڑ لیتا تھا، تو اتفاق یہ ہوا کہ میں ایک گانا پیکچرائز کروا رہا تھا، تو اس ملک کا بہت بڑا نام ہے وہ مجھےسٹوڈیو کے باہر ہی مل گئے، تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا پہنا ہوا ہے۔
جس پر شو کے میزبان محب مرزانے پوچھا کہ آپ نے کیا پہنا ہوا تھا، فیصل قریشی نے بتایا کہ سادہ شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی تھی تو انہوں نے کہا کہ فلم ہے یار ، چھپنا ہے ایک دفعہ چھپنا ہے تو ساری زندگی چلنا ہے، کوئی ٹی شرٹ پہن اور لیدر کی جیکٹ پہن تو اچھا لگے گا،تو میں نے کہا کہ کیسے (کیتھوں)۔ انہوں نے اپنی ٹی شرٹ اور جیکٹ دی اور کہا پہن اس کو اور پہنی تو کہا دیکھو کتنا اچھا لگ رہا ہے۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ واحد انسان " شان صاحب" ہیں.
یہ بھی پڑھیں : "گولڈن ویزا" اسکیم ختم کردی