اسرائیلی بمباری،مزید 200فلسطینی شہید،شہداء کی تعداد 32ہزار سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کو شروع ہوئے ایک سو آٹھ دن ہوچکے، غزہ پر پینسٹھ ہزار ٹن بارودی مواد برسایا گیا، غزہ انتظامیہ نے اعداد و شمار جاری کر دئیے، اسرائیلی قتل عام کے باعث غزہ پٹی میں بتیس ہزار دو سو پچانوے شہری شہید اور لاپتہ ہیں۔اسرائیلی جنگی طیاروں سے غزہ پٹی کے علاقے رفح سمیت خان یونس کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور دیگر رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں دو ہزار ایک سو انیس اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا، اسرائیلی بمباری میں شہید پچیس ہزار دو سو پچانوے افراد کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں، شہید ہونے والوں میں گیارہ ہزار بچے اور سات ہزار پانچ سو خواتین شامل ہیں،زخمیوں کی تعداد تریسٹھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ضرور پڑھیں:امریکی ریاست شکاگو میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک
اسرائیلی بمباری میں تین سو سینتیس طبی عملہ، پیتالیس فائر بریگیڈ کارکن، ایک سو انیس صحافی شہید ہوچکے، لاپتہ افراد کی تعداد سات ہزار ہوگئی، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ مسلسل چار ماہ سے جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی وحشیانہ کارروائیاں تیز کرتے ہوئے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس اور ال امل اسپتال کا محاصرہ کرلیا جبکہ الخیر اسپتال کے طبی ارکان کو بھی یرغمال بنا لیا گیا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں سے غزہ پٹی کے علاقے رفح سمیت خان یونس کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور دیگر رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے اور شہر میں یرموک مارکیٹ میں ایک کار پر حملے کے نتیجے میں بھی تین افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں کئی دنوں سے فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کی مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، حماس کے جوابی مزاحمتی حملوں میں مزید تین اسرائیلی فوجی مارے گئے، اسرائیل کی جانب سے زمینی آپریشن میں اب تک 200 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 474 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ سفاکانہ صیہونی حملوں میں اب تک 62 ہزار 681 افراد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔