(ملک اشرف)پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن بورڈ نے ہائیکورٹ بار کے نائب صدر کے امیدوار کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ہائیکورٹ بارکےنائب صدار ت کےامیدوارعبدالرحمان رانجھاکو5لاکھ جرمانہ کردیا گیا ،الیکشن بورڈنےکھانےکی دعوت دینےپرعبدالرحمان رانجھاکو5لاکھ کاجرمانہ کیا،عبدالرحمان رانجھانےمقامی ہوٹل پروکلاکیلئےکھانےکی دعوت کااہتمام کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:’پی ٹی آئی کے جیتے آزاد امیدوار آئی پی پی میں شامل ہوں گے‘
چیئرمین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم کا کہنا ہے کہ 2دفعہ خلاف ورزی پرامیدوارکونااہل بھی کیاجاسکتاہے،کوئی بھی امیدوارناشتہ،چائےیاکھانےکی دعوت نہیں دےسکتا۔