زارا نور عباس کو دورانِ حمل تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

Jan 23, 2024 | 13:29:PM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نورعباس دورانِ حمل دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں آگئیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نورعباس دورانِ حمل دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر   تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس نے منظر عام پر آتے ہی بے شمار تنقیدی تبصرے اپنے نام کرلیے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے زار نے کیپشن میں لکھا، ’انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت‘۔

نارنجی لباس پر اسکائی بلیو ٹاپ زیب تن کیے زارا نور کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم  اس مرحلے پر اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کو صارفین کی جانب سے کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا۔

جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشی میں اداکارہ کی اس مسکراتی جھلک پر جہاں کئی مداحوں اور شوبز شخصیات نے  بے پناہ تعریفیں اور دعائیہ تبصرے جاری کیے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کو فوٹوشوٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

ایک صارف کا اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’کس کلچر کو پیش کررہے ہو‘۔وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا ’اگر سر پر دوپٹہ بھی ہوتا تو زیادہ خوبصورت لگتی‘۔ جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ کو زیب تن کیے گئے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید  پڑھیں:  نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بطور ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی نامزد، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ زارا نور عباس دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں طبی پیچیدگیوں کے سبب زارا کا پہلا حمل ضائع ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

زارا نور عباس نے دسمبر 2023 میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوش خبری سنائی تھی۔