بہترین کارکردگی ,نوازشریف  8 فروری کو اقتدار کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں:بلوم برگ

Jan 23, 2024 | 15:22:PM

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ میں  سیاسی مخالفین کے مقابلے نوازشریف کے دور میں معاشی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوم برگ  کی جانب سے جاری معاشی تجزیاتی رپور ٹ  میں مزری انڈیکس میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیاجاتا ہے، بلوم برگ کی جانب سے جاری معاشی تجزیاتی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نوازشریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نوازشریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی، نوازشریف نے معاشی مشکلات میں  پی ٹی آئی اور پی پی پی سےبہترکارکردگی دکھائی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول سیاستدان ہیں لیکن جیل میں ہیں، نوازشریف  8 فروری کو اقتدار کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں، حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی57 فیصد اور نوازشریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں جب کہ گزشتہ 6 ماہ میں نوازشریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا،بلوم برگ اکنامکس رپورٹ میں شامل مانوک شکلہ نے اپنے تجزیے میں کہا ہےکہ عوام نوازشریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہیں تاہم انتخابات جیتنے والی کسی جماعت کیلئے آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا۔

مانوک شکلہ نے اپنے تجزیے میں مزید کہا کہ مہنگائی ریکارڈ بلندی پر ہے، بیروزگاری بڑھ چکی ہے، مہنگائی 30 فیصد کےقریب ہے، گزشتہ برس فارن ایکسچینج ریزروز انتہائی بری حالت میں تھے، پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج پر انحصار کررہا ہے، ایسے میں آنے والی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیوں کو اختیار کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں