(24نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی، اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 2047 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی اڑان، ڈالر مزید سستا، انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی