جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بنائیں گے، میاں شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
احمد پور شرقیہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2008ء سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا، سب جانتے ہیں میاں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، وسیب کے لوگ عظیم اور قابل تعریف ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کا حال پوچھا، یہ میرا احسان نہیں، میرا بطور وزیراعظم فرض تھا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، نوازشریف نے ہر جگہ سڑکیں بنوائیں۔
چند دن پہلے ایک مہربان نے کہا کہ شہبازشریف نے کوٹ ادو میں ہسپتال نہیں بنایا۔ جب میں صوبے کا خادم تھا تو وہاں طیب اردوغان ہسپتال بنایا۔
— PMLN (@pmln_org) January 23, 2024
مظفرگڑھ میں نوازشریف نے 4 ارب روپے کی لاگت سے بہترین ہسپتال بنایا جس کا پورے پاکستان میں مقابلہ نہیں ہے۔
صدر شہبازشریف کا احمدپور شرقیہ میں… pic.twitter.com/E0QRstaB84
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج جنوبی پنجاب آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے، 2018ء میں نواز شریف کی حکومت گئی، 2013ء سے 2018ء تک میاں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلیٰ تھا رجب طیب اردوان اسپتال بنوایا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا۔