(طیب سیف) ملک کے مختلف علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں جس باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس (نارتھ زون) کے مطابق موٹروے ایم 1 کو پشاور سے برہان تک، موٹروے ایم 1 کو پشاور سے اسلام آباد، موٹروے ایم 2 کو اسلام آباد سے بلکسر صرف ایچ ٹی وی گاڑیوں کیلئے، موٹروے ایم 14 کو ہکلا سے کوٹ بیلیاں تک جبکہ سوات ایکسپریس کو کرنل شیر خان سے چکدرہ تک اور ہزارہ موٹروے کو برہان سے شاہ مقصود تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے.
اسی طرح قومی شاہراہ پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: شدیددھند،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔