پیپلز پارٹی صرف عوام کا سوچتی ہے، باقی صرف نعروں کی سیاست کررہے ہیں، آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی عوام کیلئے سوچتی ہے باقی صرف نعروں کی سیاست کررہے ہیں۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ غریب، مزدور کیلئے مفت علاج کی سہولت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں، ہم اپنے عوام کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اقتدار ملا تو سب کو چھت ملے گی، پیپلز پارٹی آپ کی تنخواہ دُگنا کرے گی۔
"صحت کی سہولیات کی فراہمی ہمارا بنیادی مقصد ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کا حق ہے۔ امیر ہو یا غریب، شہر میں رہتے ہوں یا گاؤں میں ہر کسی کو مفت علاج ملنا چاہیئے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 23, 2024
ہم نے سندھ بھر میں مفت علاج کے اسپتال قائم کئیے ہیں اور یہ کام ہم آپ کیلئے بھی کرنا چاہتے ہیں۔"
بی بی آصفہ بھٹو… pic.twitter.com/mpeyc1Fg4c
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول آپ کے حقوق کیلئے لڑسکیں، ملک کی طاقت عوام سے ہے، ہم مل کر پاکستان کی تکمیل کریں گے۔
پی پی 160 میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کروا رہے ہیں، سندھ میں غریبوں کیلئے سیلاب متاثرین کیلئے گھر بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی عوام کیلئے چھت اور روٹی روزی کا سوچتی ہے، دوسرے لوگ صرف نعروں کی سیاست کررہے ہیں۔