عام انتخابات 2024ء، پاک فوج کے 2 لاکھ 77 ہزار افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے

Jan 23, 2024 | 19:12:PM
عام انتخابات 2024ء، سیکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں  بطور کوئیک ریسپانس فورس ڈیوٹی دے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سیکیورٹی فراہمی کیلئے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے  سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

   کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، اس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے، اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے جوکہ کوئیک ریسپانس فورس کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔