(یاسر عرفات ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے حلقہ این اے 76 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق نے الیکشن سے دستبردا ر ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، اپنے اعلان میں ابرارالحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورہ کیا ہے کہ مجھے الیکشن نہیں لڑنا چاہیے ، آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں اعلان کروں گا ، واضح رہے کہ این اے 76 میں ابرار الحق کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے تھا ۔
یہ بھی پڑھیں :