ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں مخالفت کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

Jan 23, 2024 | 20:42:PM

(24 نیوز )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ہے، بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ کو نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے، بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے انڈر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹوں کے وارث ہیں تو انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟۔ 

 شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے، 

آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7 پر ایڈجسٹمنٹ کی، باقی فارغ کردیں، شاہ محمود قریشی کا سائفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائفر صرف اور صرف سیکرٹری خارجہ کے دیکھنے کے لیے تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا، سیکرٹری خارجہ نے سائفر پر تمام پارلیمنٹری لیڈر کو بریفنگ دی ، سائفر آنے کے بعد خان صاحب نے کہا جتنے بھی پارلیمنٹری لیڈرز ہیں سب کو بریف کیا جائے۔ 

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عمران خان کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے، جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کیلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مہم کی قیادت کریں گے، جاوید ہاشمی کے شکر گزار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نےبارش کی پیشگوئی کر دی

مزیدخبریں