جو امیدوار آئندہ اتوار انتخابی مہم کیلئے نہیں نکلیں گے ان  کے ٹکٹ تبدیل کردیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی

Jan 23, 2024 | 20:48:PM

(حاشر ورائچ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار آئندہ اتوار پُرامن انتخابی مہم کیلئے باہر نکلیں، جو امیدوار انتخابی مہم کیلئے نہیں نکلیں گے ان کے ٹکٹ تبدیل کر دیے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی، میرا اور نواز شریف کا معاملہ الگ ہے، نواز شریف اور مریم نااہل ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف کو باجوہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے جلسوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا، ڈر ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ نہ جائیں گے جیسے اکتوبر میں یہ الیکشن سے بھاگ گئے تھے لیکن اب 8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہونے چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت 

جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ وہ جیل میں رہ چکے ہہیں اور سمجھتے ہیں کہ میرے خلاف سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کروا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار بھی 50 سال پرانے دوست ہیں، انہیں اپریل 2018ء میں پی ٹی ائی میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن چوہدری نثار پھر چوہری نثار ہیں، اگر وہ ہمارے ساتھ الحاق کی بات کریں گے تو ویگو ڈالا پہنچ جائے گا، یہ آزادی کی تحریک ہے اور اس تحریک کے دوران جیل میں رہنے کو عبادت سمجھتا ہوں۔

مزیدخبریں