(طیب سیف ) سیرین ائیر کی غیر معیاری سروس ، اسلام آباد سے دبئی جانے والے پرواز 2 دن بعد بھی روانہ نہ ہو سکی ۔
تفصیلات کے مطابق سیرین ائیر کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 2دن تاخیر کے باوجود پرواز نہ بھر سکی، فلائٹ ای آر 1701 نے گزشتہ روز دبئی کے لیے پرواز بھرنا تھی ، ائیرلائن انتظامیہ نے پیشگی نوٹس دیئے بغیر فلائٹ منسوخ کر دی ، ائیر لائن نے مسافروں کو رہائش فراہم کی نا ہی کھانا فراہم کیا ، ائیرلائن نے 2 دفعہ فلائٹ کی ٹائمنگ بتا کر فلائٹ منسوخ کی ، ائیرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو آج رات 3بجے پھر نئی ٹائمنگ دے دی ۔
سول ایوی ایشن نے سیرین ائیر کو متعدد فلائٹ کینسل کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے ، ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، مسافروں کے تحفظ کی خاطر خراب موسم میں فلائٹ آپریشن جاری نہیں رکھتے ۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایک بار پھر التواء کا شکار