وزیرآباد، اکمل سیف چٹھہ نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا، آزادانہ الیکشن لڑنے کا اعلان

Jan 23, 2024 | 22:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیئر عالم) وزیرآباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا اور آزادانہ حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ اور اہل حلقہ کی جانب سے مجھے بارہا یہ مشورہ دیا گیا کہ ہمیں انتخابات میں جانے کیلئے کسی سے بھی اپنا حق مانگنے کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنے بل بوتے پر آزاداںہ حیثیت سے الیکشن میں جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے علاقے اور حلقے کے اکابرین اور بزرگوں کے مشورے اور رضامندی کے مطابق آج سے ہی الیکشن مہم کا آغاز کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ اکمل سیف چٹھہ وزیر آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 36 سے دو بار ایم پی اے رہ چکے ہیں جبکہ وہ کل باقاعدہ پریس کانفرنس میں بھی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔