کیا آپ جانتے ہیں کہ اکشے کمار کا اصلی نام کیا ہے۔۔ اداکار نے نام کیوں بدل لیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بولی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن شائقین فلم کو انکے اصلی نام کا نہیں پتا۔بولی ووڈ میں کئی ستاروں نے اپنے نام بدلے، ایسے ہی ستاروں کی فہرست میں اکشے کمار کا نام بھی شامل ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1991 میں فلم ’سوگندھ‘ سے کیا۔ انہوں نے کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ مداحوں نے بھی انہیں بہت پیار دیا۔ لیکن 33 سال قبل اکشے کمار نے نام تبدیل کیا اور اس کا اصل نام بہت کم لوگ جانتے ہیں، انکے بیشتر مداح اکشے کمار کو کھلاڑی کمار بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کھلاڑی' نے اکشے کی قسمت بدل دی تھی۔ اکشے کو اسی فلم سے مقبولیت ملی اور وہ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے گئے،اکشے کمار کا اصل نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے۔ اداکار 9 ستمبر 1967 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ تاہم، وہ چاندنی چوک، پرانی دہلی میں پلا بڑھا۔
کہا جاتا ہے کہ اداکار نے ایک پنڈت کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا تھا، لیکن اصل میں یہ سچ نہیں ہے۔ اداکار نے اپنا نام تبدیل کر لیا کیونکہ ان کی پہلی فلم کے ہیرو کا نام بھی اکشے تھا۔انکے کے والد نہیں چاہتے تھے کہ ان کا پیارا بیٹا راجیو ہری اوم بھاٹیہ سے اکشے بنے۔ اکشے کو بھی راجیو نام سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن پھر بھی اس نے نام بدلنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 24 سال بیت ہوچکے ہیں۔دونوں کے دو بچے ہیں اور بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کو انسٹاگرام پر 67 ملین سے زیادہ صارفین فالو کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انڈیا کے نوجوان کرکٹر کی ٹی 20 میں تیز ترین ففٹی، یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر