ٹرمپ کے ایجنڈے پر کام شروع، میکسیکو بارڈر پر اضافی جاسوسی فورس تعینات ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرتے ہی امریکہ نے میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان کردیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:شہزادہ محمد بن سلمان کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش
اسی حوالے سے نگران پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نےکہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا اور پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا،ادھر امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ اضافی 10ہزار فوج میکسیکوبارڈر پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ ڈونلڈٹرمپ نے دوسری مرتبہ امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سابق صدر جوبائیڈن کے کئی اقدامات کو منسوخ کردیا ہے۔