ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع

Jan 23, 2025 | 11:17:AM

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عامرضیاء نے بشریٰ بی بی کی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کی،وکیل انصر کیانی نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، ان کا حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے۔

 پراسیکیوٹر زاہد آصف نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی شاملِ تفتیش نہیں ہوئیں، ان کی ضمانت خارج کی جائے، بشریٰ بی بی کے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی نے پھر استدعا کی کہ بشریٰ بی بی ہر کیس کا دفاع کر رہی ہیں، پولیس جیل جا کر انہیں شاملِ تفتیش کر لے،پراسیکیوٹر شاہد آصف نے کہا کہ عبوری ضمانت کی درخواست ہے، بشریٰ بی بی کی حاضری لازمی ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


 

مزیدخبریں