بھارتی کپتان روہت شرما کےبلے کا زنگ نہ اتر سکا، ڈومیسٹک میں بھی ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے، چیمپئنز ٹرافی میں کچھ ہی دن باقی ہیں مگر بھارتی اوپنر کے بیٹ کا زنگ نہیں اتر سکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورۂ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی،رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، وہ 2015ء کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔
مزید پڑھیں:انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی : محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت میں موجود ان کے مداحوں کو تشویش لاحق ہے،ادھر پاکستانی شائقینِ کرکٹ اس حوالے سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا،بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا،بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔