اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا 

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس ایک لاکھ ،13 ہزار 992 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

Jan 23, 2025 | 12:09:PM
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 549 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ،13 ہزار 992 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 5 پیسے کی کمی سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔