چیمپئنز ٹرافی ، قومی سکواڈ فائنل، خوشدل شاہ ، ان فٹ صائم ایوب کی جگہ کھیلیں گے

Jan 23, 2025 | 12:37:PM
چیمپئنز ٹرافی ، قومی سکواڈ فائنل، خوشدل شاہ ، ان فٹ صائم ایوب کی جگہ کھیلیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی سلیکشن کمیٹی نے  چیمیئنزٹرافی کا سکواڈ فائنل کرلیا ، ذرائع کاکہناہے کہ خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل ہوں گے،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ سکواڈ میں جگہ ملے گی، آل راؤنڈر خوشدل شاہ بنگلہ دیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود کو سکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں،سکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیئے گئے ،چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

اعلان کردہ ممکنہ ٹیم میں فخرزمان، محمد رضوان،بابراعظم ،سلمان آغا،خوشدل شاہ سکواڈ میں شامل ہیں،کامران غلام،ابراراحمد،سفیان مقیم،شاہین آفریدی،حارث رؤف  ،نسیم شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر،محمد حسنین ،عباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں،چیمپئنزٹرافی کا سکواڈہی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔

مزید پڑھیں:انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی : محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی