جسٹن بیبر اورہیلی بیبر کے درمیان طلاق:گلوکارنے خاموشی توڑدی

اکتوبر میں جسٹن نے ہیلی کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، ہیلی نے بھی پرانی تصویر پوسٹ کی

Jan 23, 2025 | 13:36:PM

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں گزشتہ سال پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سےاختلافات اورطلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر کچھ قریبی افراد کو ان فالو کر دیا ہے جن میں ان کے سسر اور ہیلی کے والد اسٹیفن بالڈون بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جسٹن نے اپنی بیوی ہیلی کو بھی ان فالو کر دیا تھا، حالانکہ ہیلی اب بھی انہیں فالو کرتی ہیں۔ 

دونوں کی ازدواجی زندگی کے بارے میں چہ مگوئیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب گزشتہ سال اکتوبر میں جسٹن نے ہیلی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد نہیں دی جبکہ ہیلی نے ایک پرانی تصویر پوسٹ کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق جسٹن بیبر اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی پریشان دکھائی دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم "چھاوا" کا سنسنی خیز ٹریلر

ہیلی کو ان فالو کرنے کی خبروں کے درمیان اب جسٹن نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کردی ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے ان کے اکاؤنٹ سے ایسا کیا اور ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، تاہم یہ اسٹوری بھی بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی، اب جسٹن دوبارہ ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ 

2018 میں شادی کرنے والے اس جوڑے کے درمیان پہلے بھی کئی بار طلاق کی افواہیں پھیل چکی ہیں۔

مزیدخبریں