تھائی لینڈ:قانونی اجازت ملنے پر سینکڑوں ہم جنس جوڑوں کی اجتماعی شادی

Jan 23, 2025 | 14:11:PM

 (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے کے بل کے نفاذ کے بعد پہلے ہی روز سینکڑوں ہم جنس پرستوں نے رچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کی تھائی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد گزشتہ برس ملک کے بادشاہ نے بھی توثیق کی تھی۔

بل کی منظوری سے ہم جنس پرست جوڑے کو مکمل قانونی،مالی اور طبی حقوق کے ساتھ ساتھ بچہ گود لینے اور وراثت کے حقوق کے ساتھ اپنی شادیاں رجسٹر کروانے کا حق بھی مل گیا ہے۔

وزیراعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کااس حوالے سے کہنا تھا کہ شادی کی مساوات کا یہ قانون تھائی معاشرے کے صنفی تنوع کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

تھائی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جنسی رجحان، نسل یا مذہب سے قطع نظر ہر کسی کو شادی اور بچے گود لینے کا مساوی حق اور معاشرے کی جانب سے یکساں احترام کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹن بیبر اورہیلی بیبر کے درمیان طلاق:گلوکارنے خاموشی توڑدی

قانون نافذ العمل ہونے پر سینکڑوں ہم جنس پرست جوڑوں نے اجتماعی تقریب میں شادی کی،رجسٹریشن آفس میں ایک ہجوم لگ گیا تھا۔

شادی کے بندھن میں بندھنے والے سینکڑوں ہم جنس پرستوں نے کہاہے کہ آج ہماری زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہے۔

 

 

مزیدخبریں