(ویب ڈیسک) خانیوال میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
نواحی علاقہ اٹھائیس اڈا کے قریب چشتیاں سے وہاڑی جانے والی تیزرفتار بس نے موٹر سائکل سوار فیملی کے 4 افراد کو کچل دیا۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور انکے دو بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرشید، حسینہ بی بی، بیٹے راشد اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکو عملہ نے جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، کہیں مہنگی اور کہیں سستی ہوگئی