نورا فتیحی کی"اسنیک ڈانس"سکھانے کی ویڈیو وائرل

اسنیک 16 جنوری کو ریلیز کیا گیاجو میوزک کیٹیگری میں 8ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے

Jan 23, 2025 | 15:40:PM

(ویب ڈیسک)کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ،ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کا "اسنیک ڈانس" فینز کو سکھانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

نورا فتیحی بالی ووڈ فلموں میں اپنے آئٹم سانگزکے لیے مشہور ہیں، میوزک ویڈیوز میں بھی انہوں نے بطور ڈانسر اور ماڈل اپنے جلوے دکھائے ہیں۔

نورا فتیحی حال ہی میں امریکی سانگ رائٹر اور ڈانسر جیسن ڈریلو کے ساتھ گیت "اسنیک" میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس نے ریلیز ہوتے ہی میوزک اور ڈانس کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہیں جیسن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور وہ "اسنیک" کا ہوک اسٹیپ سکھا رہی ہیں،ویڈیو میں نورا فتیحی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ کمر کو سانپ کی طرح لچکانا ہے لیکن کندھوں کو اپنی جگہ پر ہی رہنے دینا ہے۔

ویڈیو جیسن اور نورا فتیحی کے فینز میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے اوروہ یہ اسٹیپ کاپی کرنے کی کوشش  کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ:قانونی اجازت ملنے پر سینکڑوں ہم جنس جوڑوں کی اجتماعی شادی

واضح رہے کہ گانا"اسنیک" 16 جنوری کو ریلیز کیا گیاہے جو یوٹیوب پر میوزک کیٹیگری میں 8ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں