(طیب سیف)ایف آئی اے این سی بی انٹر پول نے بڑی کارروائی کرتےہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منصف علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو عمان سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کیا گیا ، ایف آئی اے این سی بی انٹر پول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا ، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید پڑھیں:ڈی چوک توڑ پھوڑ : بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
ملزم کے خلاف قتل کے دفعات کے تحت تھانہ سٹی وزیر آباد میں مقدمہ درج تھا،ملزم گزشتہ 2 سال سے بیرون ملک فرار تھا،ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا،ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔