ہانیہ تمہاری بہن آرہی ہے،ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ،راکھی ساونت کی ویڈیووائرل
میں پاکستان ہانیہ، نرگس اور دیدار سمیت تمام بڑے ستاروں سے ملنے آرہی ہوں,بھارتی اداکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے اورہانیہ عامرسمیت دیگر شوبزستاروں سے ملنے کی خواہش کااظہارکردیا۔
راکھی ساونت کی ان دنوں پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، وہ کبھی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس چیلنج دیتے نظر آتی ہیں تو کبھی پاکستان آکر شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اپنا سامان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے،بھارتی اداکارہ نے یہ ویڈیو ہانیہ عامر کے نام بنائی اور ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ہانیہ، نرگس اور دیدار سمیت تمام بڑے ستاروں سے ملنے آرہی ہوں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے، میں تمھاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔
یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی کی"اسنیک ڈانس"سکھانے کی ویڈیو وائرل
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ہانیہ کو "ٓئی لوِ یو" کہتے ہوئے اپنی محبت کا اظہاربھی کیا۔