قومی اسمبلی اجلاس: اپوزیشن کا احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان سے واک آؤٹ

Jan 23, 2025 | 16:14:PM

(24نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا، اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی اراکین آنے آج پھر اجلاس کے دوران ہنگامہ برپا کردیا اور ایوان میں نعرے بازی کی، شدید احتجاج کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔ 

مزیدخبریں