سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

30 اکتوبر 2024 کو قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی

Jan 23, 2025 | 16:23:PM

(24نیوز)ملک میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2743 ڈالر پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرمہنگا ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں