عمران عباس کےساتھ شادی کی افواہیں: امیشا پٹیل نے سب بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 49 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عمران عباس کےساتھ شادی کی زیرِ گردش افواہوں پرگفتگو کرتے ہوئے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دےدیا۔
دورانِ انٹرویو اداکارہ سے عمران عباس کے ساتھ ان کی ممکنہ شادی کےحوالے سے سوال کیاگیاتوامیشا پٹیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تصاویر پچھلے 2، 3 برسوں سے وائرل ہیں، کیا اب تک کوئی شادی ہوئی؟ ہم تقریبات میں ملتے ہیں، خاص طور پر بیرونِ ملک تقریبات میں، ہم اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں، لوگوں کو صرف باتیں بنانے کا موقع چاہیے، اگر 2 اچھے لوگ ایک ساتھ نظر آ جائیں تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ سنگل ہیں،میں بھی سنگل ہوں اس لیے لوگوں نے ہماری شادی کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جس کا تصور یا وجود ہی نہیں ہے، اسی لیے تو انہیں افواہیں کہا جاتا ہے۔