سرمائے کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہو گیا

Jan 23, 2025 | 18:56:PM

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.85 روپے سے کم ہوکر 278.72 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے کمی سے 281.13 روپے ،یورو 48 پیسے  کمی سے 292.86 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  74 پیسے کمی 346.97 روپے کا ہوگیا۔    

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55 روپے ، سعودی ریال 74.80 روپے پر برقراررہا۔

یہ بھی پڑھیں:بہنوئی کی سالی سے زیادتی،بیوی نے وہ کام کردیا پولیس بھی دنگ رہ گئی

مزیدخبریں