وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا،انہوں نے اپنے خظ میں نو منتخب صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے خط 20 جنوری کو لکھا گیا جبکہ وزیرخارجہ کی جانب سے بھی اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف سٹیٹ کو بھی مبارکباد دی گئی،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی، تاریخی و عسکری ورثے کا محافظ