لاہور میں سردی کی شدت میں کمی، موسم خشک ہوگیا

Jan 23, 2025 | 19:56:PM
لاہور میں سردی کی شدت میں کمی، موسم خشک ہوگیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں کمی اور موسم خشک ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے سردی کی شدت کم ہی رہے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ، شہر میں بارش فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈانسر نورا فتیحی  کی ویڈیو  بھی سامنے آ گئی

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی تاحال برقرارہے،ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 169 ریکارڈ کی گئی،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر تاحال آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔

پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے،فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 128 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی،اے کیو آئی کی شرح رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ 154، یو سی پی 154، یو ایس قونصلیٹ 153،فیز8 ڈی ایچ اے میں 141 ریکارڈکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی شعبان کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی