یونیفارم سول کوڈ کے تحت دوسری شادی پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ کے تحت دوسری شادی پر پابندی عائد کی جائے گی، اور شادیوں کو رجسٹر کرانا لازمی ہوگا۔
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کی تیاری کی جا رہی ہےجس کا امکان 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہے۔
اس قانون کے تحت دوسری شادی پر پابندی عائد کی جائے گی اور شادی صرف ایسے افراد کے درمیان ہو سکے گی جن میں سے کوئی کنوارہ ہو یا ان میں سے کسی کا شریک حیات فوت ہو یا طلاق لے چکا ہو۔
یو سی سی کے مطابق شادی کے لیے مرد کی عمر کم از کم 21 سال اور عورت کی 18 سال ہونی چاہیے اور ان دونوں کے درمیان کوئی ممنوعہ رشتہ نہیں ہونا چاہیے۔
شادی کو سماجی یا مذہبی رسوم کے مطابق کیا جا سکتا ہے لیکن اسے 60 دنوں کے اندر رجسٹر کرانا ضروری ہوگا اور 2010 کے بعد کی شادیاں چھ ماہ کے اندر رجسٹر کرانی ہوں گی۔
غلط تفصیلات دینے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا لیکن صرف رجسٹریشن نہ ہونے سے شادی کو باطل نہیں سمجھا جائے گا۔
یہ قانون اتراکھنڈ کے تمام علاقوں میں نافذ ہوگا اور ریاست سے باہر رہنے والے افراد پر بھی لاگو ہوگا، سوائے درج فہرست قبائل اور مخصوص کمیونٹیوں کے جن پر یہ نافذ نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ قانون اسلامی شریعت کے خلاف ہے جہاں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے بشرطیکہ وہ تمام بیویوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ:قانونی اجازت ملنے پر سینکڑوں ہم جنس جوڑوں کی اجتماعی شادی