بلاول بھٹو سے ملاقات،پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) میں شمولیت اختیارکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماوں کی پی پی پی میں شمولیت کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش موجودتھےجبکہ پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی پی سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق سپیکر فدا محمد ناشاداور پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزیر حیدر خان پی پی پی میں شامل ہوئے، گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر اور سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری ایڈووکیٹ ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق رکن وزیر حسن،پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری کے علاوہ وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار نےبھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان حکومت کے سابق وزیر اقبال حسن نے بھی پی پی پی جوائن کرلی۔
علاوہ ازیں، گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی ایسا نظام نہیں جہاں حکومت عوام کی خواہش کے بغیر چل سکے،بلاول بھٹو زرداری