وفاقی اردو یونیورسٹی کی 13 سال بعد تقسیم اسناد کی تقریب کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر رشید)اردو یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب 13 سال بعد 28 جنوری 2025 کو گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوگی، جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کی قسمت آخر کار چمک گئی 13 سال کے طویل عرصے کے بعد اردو یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم نے اردو یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کی تقریب کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں پانچواں جلسہ عطائے اسناد 28 جنوری 2025 کو گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوگا۔
اس تقریب کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے، جبکہ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری مہمان خصوصی ہوں گے۔
تقریب کا آغاز 28 جنوری 2025 کو صبح گیارہ بجے ہوگا اور اس میں اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے علاوہ پاکستان بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور متعدد علمی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اس اہم تقریب کے ذریعے وفاقی اردو یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کو ان کی محنت کا میٹھا پھل ملے گا، جس سے یونیورسٹی کی اہمیت اور مقام میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی طلبا کیلئے 5 ہزار سکالر شپ بڑھانے کااعلان