ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی، آئسولیشن ختم،ٹریننگ شروع

Jul 23, 2021 | 09:06:AM

(24 نیوز)ویسٹ انڈیز  کے  ‏دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ  میچز کھیلنے کیلئے جانیوالےپاکستانی کرکٹ سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ شروع کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےتمام کھلاڑیوں کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی ہے۔ تمام کھلاڑی  27 جولائی کو کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے قبل ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ناکام رہا تھا، قومی ٹیم کو ئی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور  ون ڈے سیریز میں گرین شرٹ کو کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی 2.1 سے ہار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے ٹرو کے روز 11 افراد جاں بحق،1425نئےمثبت کیسز

مزیدخبریں