(24 نیوز)شاہراہ قراقرم کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے۔ایف ڈبلیو او نے شدید موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود شاہراہ کو کلیئر کیا۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کو بحال کردیا گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان میں شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے بلاک ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رائے کوٹ اور تتہ پانی سمیت 20 مقامات پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی تھی۔ ایف ڈبلیو او کی کوششوں سے تمام 20 مقامات پر ٹریفک بحال۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد:ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ،5افراد جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک