(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ ،شمال مشرقی پنجاب ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ۔ہفتہ کے روزاسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم دیر میں13 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت46،سبی45اورنوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہراہ قراقرم کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا: آئی ایس پی آر
کیا آج بھی بارش ۔۔؟۔۔ جانئے موسم کا حال
Jul 23, 2021 | 11:08:AM