( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نےشوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے،جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ