کراچی کی عوام کے لئے فکر مند ہوں ۔ پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑ سکتے ۔ عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے شہر کی ترقی سے ملک کی ترقی ممکن ہے،کراچی کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیرا عظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے ملاقات، استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کردی۔
ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔
فردوس شمیم نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں حالت کشیدہ، عوام پی پی حکومت سے تنگ ہے،سٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن ممبران کو نمائندگی نہیں دی جاتی، صوبائی حکومت 13سالوں میں ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی، کراچی میں ایم این اے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا شوبز چھوڑ کر سیاست میں آنے کا اعلان۔۔ کس جماعت میں شامل ہونگی ؟