(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی پولیس نے راج کندرا سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا۔
یاد رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار یاسر حسین اور اقرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد