(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی پابندی کے باوجود جلسے میں شرکت اور تقریر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) مظفرآباد نے تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آر او کی جانب سے چاروں امیدواروں کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی ہو گی جو نااہلی پر ختم ہو گی۔
دوسری جانب الیکشن کنٹرول روم نے 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر مظفرآباد ڈویژن کے 168 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور 300پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کو کشمیر آنے سے منع کیا جائے۔۔ کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن کا وفاق کے نام خط